بھٹکل ،23؍ اپریل (ایس او نیوز) رمضان بازار کے تعلق سے بھٹکل پولیس اسٹیشن کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق رمضان بازار کو لازمی طور پر رات 11 بجے بند کردینا ہوگا ۔
بھٹکل ٹاون پولیس نے 24 اپریل سے 3 مئی تک لگنے والے 'رمضان بازار' کے دوران لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے اور سڑکوں پر کاروبار، پارکنگ اور ٹریفک کی آمد و رفت کے حوالے سے مندرجہ ذیل ہدایات جاری کی ہیں :
1۔ بھٹکل سے منڈلی کی طرف صبح اور شام میں جانے والی سرکاری بس مین روڈ کے بجائے نیشنل ہائی سے پورورگا اور چوتھنی سے ہوتے ہوئے منڈلی، نستار تک جائے گی ۔
2۔ ناگ بن کراس (مولانا آزاد روڈ کے سامنے) سے ماری کٹّہ تک کسی بھی عام گاڑی کو پارکنگ نہیں کی جا سکے گی ۔ رمضان بازار میں خریداری کے لئے آنے والوں کی گاڑیوں کے لئے عبوری طور پر پارکنگ اس طرح ہوگی :
الف ۔ پرانے تحصیلدار آفس کےسامنے سڑک کی دونوں جانب پولیس اسٹیشن کراس سےپرانے بس اسٹینڈ تک کار، جیپ اور دیگر چار پہیہ گاڑیاں پارک کی جا سکیں گی ۔
ب ۔ دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں کے لئے پرانے تحصیلدار آفس کے بازو میں موجود خالی جگہ پر عبوری پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔
ج ۔ دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں کے لئے اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے میدان میں پارکنگ کا عبوری انتظام کیا گیا ہے ۔
3۔ مین روڈ ماری کٹّہ مندر کے پاس عبوری پولیس چوکی قائم کی گئی ہے ۔
4۔ رمضان بازار چلنے کے دوران ناگ بن سے ماری کٹہ مندر تک کے مکانوں میں بسنے والوں اور دکانداروں کی دو پہیہ گاڑیوں کے لئے پاس جاری کی جائے گی جو ضروری کاغذات دکھا کر ماری کٹہ کے پاس قائم کی گئی عبوری پولیس چوکی سے حاصل کی جا سکتی ہے ۔
5۔ لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لئے مین روڈ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں ۔
6۔ رمضان بازار کو لازمی طور پر رات 11 بجے بند کرنا ہوگا ۔
7۔ رمضان بازار کے اطراف میں بیریکیڈس لگائے گئے ہیں اس لئے موٹر گاڑیوں کے لئے متبادل راستہ اختیار کرنا ہوگا ۔ جیسے
روٹ نمبر ۱ : ناگ بن کراس (مولانا آزاد روڈ) سے بستی روڈ ہوتے ہوئے گزرنا
روٹ نمبر ۲ : پرانے بس اسٹینڈ سے سلطان اسٹریٹ مٹن مارکیٹ کراس سے گزرنا
8۔ مین روڈ پر جو مصبا کراس سے سلطان اسٹریٹ جانے کا راستہ ہے اس پر بیریکیڈس لگائے گئے ہیں اس لئے یہاں سے موٹر گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت نہیں رہے گی ۔